اسلام آباد

قیاس آرائیاں اتنی بھی نہ کی جائیں کہ جھوٹ نظر آنے لگے:مریم اورنگزیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگیزیب کا کہناہے کہ دورہ سعودی عرب پر ترجمان شریف خاندان نے بیان دے دیا ہے انہوں نے ضروری سمجھا تو واپسی پر عوام کوبتا دیں گے ،اس دور ے کے حوالے سے قیاس آرائیاں اتنی بھی نہ کی جائیں کہ جھوٹ نظر آنے لگے۔نجی چینل ”جیو نیوز“سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگیزیب کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو کوئی بھی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ اپنی کرسی کے لئے کرتے ان کے دورے سے افواہیں پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہیں،اس معاملے پراپوزیشن کی تنازع پیدا کرنے کی کوشش بھی عیاں ہو گئیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے قیاس آرائیوںاور افواہوں کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔
واضح رہے گزشتہ روزترجمان نواز شریف نے واضح کیا تھا کہ احتساب سے بچنے کیلیے سابق وزیراعظم کی سعودی عرب سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں زیر گردش تمام خبریں حقائق کے منافی اور حیران کن ہیں، نواز شریف سعودی حکمران خاندان سے دیرینہ تعلق کی بنا پر سعودی عرب گئے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میںنواز شریف اپنے آپ کو بچانے کے لئے کوئی ڈیل کرنے کے لئے گئے ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close