اسلام آباد
پاکستان میں آج بڑاایونٹ ہوگا،عمران خان
مانچسٹر: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاہےکہ پاکستان میں آج بڑا ایونٹ ہونے والا ہے۔ نوازشریف کے ساتھ اہم میچ ہوگا۔ فیصلے کی گھڑی آگئی ہے ۔
عمران خان نے مانچسٹر میں گزشتہ شب شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہاکہ نواز شریف کے ساتھ اہم میچ میں فیصلہ ہونے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے۔آنے والے دنوں میں فیصلہ ہونے والا ہے کہ کس قسم کا پاکستان چاہیے،قائداعظم کا پاکستان یا کرپٹ لوگوں کا پاکستان۔ انھوں نے مزید کہا کہ سیاست دان چوریاں کرکے پیسہ باہر لے جا کر ملک کو کنگال کر رہے ہیں۔