اسلام آباد

کپتان ایک مرتبہ پھر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت کے حکم پر پیش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ایس ایس پی تشدد کیس سمیت چار مقدمات کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیئرمین تحریک انصاف اوران کے وکیل بابراعوان کے بجائے معاون وکیل شاہد گوندل پیش ہوئے۔ فاضل جج نے عمران خان اور ان کے وکیل کو فوری طلب کرتے ہوئے سماعت دن 12 بجے تک ملتوی کردی۔ عدالتی حکم پر عمران خان مقررہ وقت پر عدالت میں پیش ہوگئے۔ واضح رہے کہ عدالت نے 13 دسمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک کی توسیع دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close