اسلام آباد

پولیس اہلکار پر تشدد کیس : نیئر بخاری اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور

اسلام آباد : پولیس اہلکار پر تشدد کیس میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور ہو گئی۔ پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نیئر بخاری اور انکا بیٹا جرار شاہ پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہوا۔ باپ بیٹے کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر دونوں ملزمان باپ بیٹا کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری اور ان کے بیٹے اجرار حسین بخاری کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ راجہ آصف محمود خان نے کی۔

آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے دونوں باپ بیٹا ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ کچہری داخلے کے وقت چیکنگ کے دوران اجرار حسین نے ہیڈ کانسٹیبل کو تھپڑ مارا تھا جس پر مارگلہ پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل ملک ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close