اسلام آباد
آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال
بیجنگ: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات بھی کی۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں آرمی ہیڈکوارٹر میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف چین کی اعلی سیاسی شخصیات کے علاوہ فوج کی دیگر اعلی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں ممالک کے عسکری سربراہان کے درمیان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کے علاوہ دونوں افواج کے درمیان تعاون بڑھانے، مختلف تیکنیک اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔