اسلام آباد

عمران خان جعلی شاہ رخ خان بننے کی کوشش کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اچھے سیاست دان تو نہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ خان بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج پھر عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، آج ان لوگوں سے پوچھا جائے جوکل کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہورہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اچھے سیاست دان تونہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ بننے کی کوشش کررہے ہیں اورعمران خان نے جو کل ٹویٹ کیااس میں وہ جعلی خان لگانا بھول گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close