اسلام آباد

دفتر خارجہ نے کلبھوشن کی نئی ویڈیو چلاکر بھارت کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے25 دسمبر کو بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد کے تاثرات کی ویڈیو جاری کر دی، ویڈیو میں کل بھوشن جادیو نے ملاقات کرانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور انکشاف کیا کہ اہلخانہ کے ساتھ آنے والا بھارتی سفارت کار والدہ پر چلایا اور دھمکا رہا تھا، پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق، بھارت نے کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کرنے پر پاکستان کا احسان مند ہونے کے بجائے الزامات عائد کیے تو دفتر خارجہ نے بھی ملاقات کی ویڈیو جاری کرکے بھارت کو آئینہ دیکھا دیا۔

پچیس دسمبر کو دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے نہ صرف پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا بلکہ اپنی والدہ اور اہلیہ کےساتھ بھارتی سفارتکار کے ناروا سلوک کو بھی بیان کیا۔ کلبھوشن یادیو نے تسلیم کیا کہ وہ اب بھی بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمشن افسر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کا حل صرف بات چیت میں ہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close