اسلام آباد

وزیراعظم تقریر کے بعد بھی ایوان میں بیٹھیں، ان کی تقریر کے بعد اپنی گزارشات پیش کروں گا: خورشید شاہ

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور وزیراعظم کو تقریر کے بعد بھی ایوان میں بیٹھنا چاہئے۔ وزیراعظم کی تقریر کے بعد ایوان میں اپنی گزارشات پیش کروں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو ایوان میں آ کر سب کی بات کرنی چاہئے اور تقریر کے بعد بھی ایوان میں بیٹھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت موجود ہے تو پیار سے بات کر رہا ہوں، میں ایسی سیاست پسند نہیں کرتا جس سے سسٹم کو نقصان پہنچے۔ بینظیر بھٹو شہید کی بھی یہی پالیسی تھی جس پر ہم عمل پیرا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز پر چیف جسٹس کا جواب ہمارے موقف کی تائید ہے تاہم انہوں نے کمیشن کے قیام سے انکار نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close