وزیر اعظم نواز شریف اپنے رفقا سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئے ،خطاب جاری
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے رفقا سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا خطاب جاری ہے۔وزیر اعظم کی ایوان میں آمد کے موقع پر حکومتی اراکین نے” شیر آیا شیرآیا“کے نعرے لگائے جس پر سپیکر ایاز صادق نے حکومتی اراکین کو نعرے بازی سے روک دیا ۔وزیر اعظم نے قومی اسمبلی آمد پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے مصافہ بھی کیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق اس سے قبل وزیر اعظم ہاوس میں نواز شریف سے شہباز شریف ،چوہدری نثار اور اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کے خطاب پر مشاورت کی گئی ۔مشاورتی ملاقات میں ن لیگ کے رہنماﺅں نے وزیر اعظم کو خطاب کے اہم نکات سے متعلق آگاہ کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کے اہم نکات پر مزید مشاورت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنے خطاب میں اہم اعلان کریں گے جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر ایسا حل پیش کیا جائے گا جس پر اپوزیشن بھی متفق ہو گی۔