اسلام آباد

وزیراعظم نواز شریف نے ٹیکس تفصیلات کی کاپی پیش کردی

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے پاناما پیپرز کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹیکس تفصیلات کی کاپی بھی پیش کردی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ 23 برس میں 10 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاناما پیپرز اور آف شور کمپنیوں سے متعلق الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 23 برس میں 10 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا، الزام اور بہتان تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، ٹیکس سے متعلق تمام تفصیلات ایف بی آر کے ریکارڈ میں موجود ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے ایوان میں اپنے ٹیکس تفصیلات بھی پیش کردی، بولے کہ ہم نے قرض کی پائی پائی ادا کردی، پاکستان سے ایک پیسہ بھی باہر لے کر  نہیں گئے 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close