اسلام آباد

وزیراعظم کی تقریر جھوٹ کا پلندہ قرار

اسلام آباد : اپوزیشن نے وزیراعظم کی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا، متحدہ اپوزیشن کا کل صبح 10بجے دوبارہ اجلاس ہوگا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں میاں نواز شریف کو بڑا موقع فراہم کیا، ان کے پاس 7 سوالوں کے جواب موجود نہیں تھے۔ عمران خان بولے کہ میاں صاحب تقریر میں 2 آف شور کمپنیوں کی مالک اپنی بیٹی مریم نواز کا ذکر بھول گئے، اب پاکستان بدل چکا ہے، چیزیں چھپیں گی نہیں، آج بتارہا ہوں ان کی اور جائیدادیں بھی نکلیں گی۔

اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا، خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو بہت بڑا موقع فراہم کیا گیا، وزیراعظم نے جو انکشافات کئے اس کا ذکر افسانے میں نہیں تھا، اب 7 سوالات 70 بن گئے ہیں، میاں صاحب نے اپوزیشن 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close