اسلام آباد

پاک امریکا انسداد دہشتگردی تعاون کا فائدہ سب سے زیادہ امریکا اور عالمی برادری کو ہوا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف زیادہ تر رقم اپنے وسائل سے خرچ کی اور گزشتہ 15 سال میں پاکستان کے 120 ارب ڈالر خرچ ہوئے، آئندہ بھی خطے میں امن اور اپنے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک امریکی اتحاد درحقیقت امریکی قومی سلامتی کے مقاصد پورے کرتا ہے، پاک امریکا انسداد دہشت گردی تعاون کا فائدہ سب سے زیادہ امریکا اور عالمی برادری کو ہوا، سیکورٹی معاملات پر امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے پر امریکی انتظامیہ کے جواب اور تفصیلات کا انتظار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close