اسلام آباد
عمران خان ٹرمپ کے آلہ کارکے طورپرسرگرم ہیں:احسن اقبال
اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ٹرمپ کے ا ٓلہ کارکے طورپرسرگرم ہیں قوم کوچاہیے کہ عمران خان کی سرگرمیوں کانوٹس لے، عمران خان موجودہ حالات میں عدم استحکام اورانتشارپیداکررہے ہیں ایسے عناصر کا مذموم ایجنڈاکارگرثابت نہیں ہوگا ۔نجی چینل ”دنیانیوز“سے خصوصی گفتگوکرتے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پا کستان کوایٹمی طاقت بنایاانہیں عوام کااعتماد حاصل ہے، عمران خان نوازشریف پرالزام تراشی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ملک میں ترقیاتی منصوبے ا ورسی پیک کوحقیقت کارنگ دیا،ن لیگ کی کارکردگی پرعمران خان بدحواسی کاشکارہیں۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ بھارت کوپاکستان پرمیلی آنکھ ڈالنے کی جرات نہیں ہوتی۔