اسلام آباد

شاہ زیب قتل کیس،چیف جسٹس پاکستان نے دائر درخواست طلب کرلی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف درخواست طلب کرلی۔ پاکستان ویوز کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے خلاف شہریوں کی درخواست کو طلب کرلیا ہے۔ یہ درخواست ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے بعد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول سوسائٹی نے شہریوں کے تعاون سے جمع کرائی تھی جس میں موقف اپنایا گیاکہ شاہ زیب کا قتل ذاتی نوعیت کا نہیں تھا اس قتل سے معاشرے پر سنگین نتائج برآمدہوئے ہیں۔

اہل خانہ نے دباؤ میں آکر قاتلوں سے صلح کی کیوں کہ قاتل بااثر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور صوبائی حکومت بھی ملزمان کی حمایت کررہی ہے جب کہ شاہ زیب کے قتل سے علاقے میں دہشت اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی اور سپریم کورٹ معاملے کا پہلے بھی نوٹس لے چکی ہے ہے۔ چیف جسٹس نے کراچی رجسٹری میں دائر درخواست کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد اس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر 2017کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی امداد حسین کھوسو نے شاہ زیب قتل کیس میں فریقین کا موقف سننے کے بعد ملزمان شاہ رخ جتوئی، سجاد تالپور، غلام مرتضی سمیت تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close