اسلام آباد

عمران خان جیسا بھلا آدمی اور بشریٰ جیسی نیک بیوی نہیں دیکھی، خاور مانیکا

بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے گھر کو مرشد خانہ سمجھتے ہیں، عمران خان جیسا بھلا آدمی اور بشریٰ جیسی نیک عورت نہیں دیکھی، ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر سے متعلق سابق شوہر خاور مانیکا کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں خود سے اور اپنی سابق اہلیہ سے منسوب باتوں کو مسترد کرتا ہوں، مختلف خبروں نے ہمارے گھر کو کشمکش میں ڈال رکھا ہے، میں نے سابق اہلیہ بشریٰ جیسی نیک اور پاک بیوی زندگی میں نہیں دیکھی اور ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے۔ خاور مانیکا نے مزید کہا کہ عمران خان جیسا بھلا آدمی نہیں دیکھا اللہ اسے صحت اور زندگی دے وہ ہمارے گھر کو مرشد خانہ سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب بشریٰ مانیکا کے بیٹے کا بھی ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں موسیٰ مانیکا نے کہا ہے کہ میری والدہ کو کسی نے جائے نماز اور برقع کے سوا نہیں دیکھا، وہ ہر وقت اللہ کا ورد کرتی رہتی ہیں، میری والدہ کے نکاح کی خبر جھوٹ ہے، کچھ پتا نہیں لوگ کہاں سے باتیں گھڑ لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی خبریں زیر گردش ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشریٰ مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کے لیے دیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close