اسلام آباد

امداد کی معطلی کے بعد امریکہ سے اتحاد کو ختم سمجھتا ہوں، پاکستان نے افغانستان میں امریکی جنگ کا حصہ بن کر غلطی کی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہے، امریکہ کا پاکستان کیساتھ رویہ اتحادیوں والا نہیں، امداد کی معطلی کے بعد امریکہ سے اتحاد کو ختم سمجھتا ہوں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تنہاء نہیں، دوسرے اتحادیوں کے آپشنز موجود ہیں، پاکستان نے افغانستان میں امریکی جنگ کا حصہ بن کر غلطی کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی جنگ کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی نے جنم لیا، لیکن امریکہ نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلق ستمبر 2001ء سے قائم تھا، باہمی تعلقات ایبٹ آباد آپریشن کے بعد کشیدہ ضرور ہوئے مگر ختم نہیں ہوئے تھے، اب امریکہ افغانستان میں شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close