اسلام آباد

نیب ریفرنسز؛ حسین نوازکے ملکیتی شیئرزکی تفصیلات پیش

اسلام آباد: ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر سدرہ منصورنے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران مہران رمضان ٹیکسٹائل ملزمیں حسین نواز کے شیئرز کی تصدیق شدہ تفصیلات پیش کردیں۔ پاکستان ویوزکے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نواز شریف ، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔

سدرہ منصور نے دوران جرح بتایا کہ وہ اگست 2017 کو راولپنڈی میں نیب تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئیں اور نیب کونوازشریف، حسن اورحسین نواز کے خلاف العزیزیہ اورہل میٹل سے متعلق تصدیق شدہ ریکارڈ پیش کیا، دوران سماعت ایس ای سی پی کے افسرسدرہ منصورنے مہران رمضان ٹیکسٹائل ملزمیں حسین نواز کے شیئرز کی تفصیلات پیش کردیں۔

سدرہ منصورکی جانب سے پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق حسین نوازچارلاکھ 87 ہزار400 شیئرزکے مالک تھے اورایک شیئر کی قیمت 10 روپے تھی، 12 فروری 2001 کو شریف ٹرسٹ کی طرف سے ایک ہزارحصص حسین نواز کو منتقل کیے گئے، 27 مارچ 2001 کے فارم اے کے مطابق 4 لاکھ 87 ہزار400 حصص شریف ٹرسٹ کو منتقل کردیے گئے، یہ شیئرزتحفے اورعطیے کی صورت میں منتقل کئے گئے۔ 28 مارچ 2002 تک حسین نواز مہران رمضان ٹیکسٹائل ملز میں ایک ہزار شیئرز کے مالک تھے، ریکارڈ کے مطابق مہران رمضان مل سے العزیزیہ اورہل میٹل کو کوئی ٹرانزیکش نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ فلیگ شپ ریفرنس کی 19، لندن فلیٹس کی 18 جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 22 سماعتیں ہوچکی ہیں، نواز شریف 11، مریم نواز 13 جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 15 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close