اسلام آباد

ایازصادق کا خورشید شاہ سے رابطہ ،کل حکومتی اور اپوزیشن ٹیم پاناما لیکس کے معاملے پر مذاکرات کریں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے پاناما لیکس کے معاملے کل مذاکرات کریں گے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق ایاز صادق نے خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور مذاکرات کی پیشکش کی ،اس موقع پر کل ڈھائی بجے ملاقات کا وقت طے ہوا ہے ۔خورشید شا ہ نے کل صبح 10بجے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے تاکہ حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کی جا سکے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close