اسلام آباد

عمران فاروق قتل کیس، برطانوی اخبارات میں بانی ایم کیو ایم کا اشتہار شائع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کی بذریعہ اشتہار عدالت طلبی پر پیش رفت رپورٹ پیش کردی ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزم محسن کی طرف سے مہر محمد محسن ایڈووکیٹ جبکہ معظم کی طرف سے عارف خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔

سماعت کے دوران وکیل استغاثہ خواجہ امتیاز نے بانی ایم کیو ایم لندن کی بذریعہ اشتہار عدالت طلبی پر پیش رفت رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی اور امریکی اخبارات میں بانی ایم کیو ایم لندن کی عدالت طلبی کا اشتہار شائع کیا جارہا ہے۔ اشتہار شائع ہونے کے بعد ہی چالان جمع ہو سکے گا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ اشتہار پر بانی ایم کیو ایم کے برطانیہ کے گھر کا پتہ بھی شامل کیا جائے اور مکمل چالان جلد سے جلد پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 24 جنوری کو ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close