اسلام آباد
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں عارضی اضافہ مستقل کیے جانے کا امکان
سرکاری ملازمین کے لیے رواں سال تنخواہوں اور پینشن میں کیا گیا ایڈ ہاک اضافہ آئندہ بجٹ میں مستقل کیے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں ساڑھے 7 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال کے بجٹ مں دیا گیا عارضی ریلیف آئندہ بجٹ میں تنخواہ کا مستقل حصہ بنا دیا جائے گا۔
رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے تنخواہوں میں ساڑھے 7 فیصد کا اضافہ کیا تھا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آئندہ بجٹ کے لیے سفارشات دے گی۔
ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے ایف بی آر مختلف میوچل فنڈز اور فلاحی اداروں کی خالص آمدنی پر بھی ٹیکس لاگو کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ زیر غور تجاویز میں پینشن فنڈز بھی شامل ہیں۔