اسلام آباد

بھارتی آرمی چیف کا بیان پست ذہنیت کا عکاس ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز قرار دیا ہے۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان ان کی پست ذہن کی عکاسی کرتا ہے جس نے پورے بھارت کو جکڑا ہوا ہے بھارتی فوجی سربراہ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور دھمکیوں سے لبریز ہے ایسے معاملات کو آسان نہیں لینا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ غلط اندازوں کی بنیاد پر کسی مہم جوئی سے پرہیز کرنا چاہیے پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہمہ وقت مکمل طور پر تیار ہے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کو تکلیف کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی ہے جس کے جواب میں پاک فوج نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، بھارت ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزمالے لیکن اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close