اسلام آباد

چینی بحریہ کے سربراہ کی ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات، بحری امور پرتبادلہ خیال

چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی کی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جبکہ معزز مہمان کو دورے کے دوران آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمل ووشنگلی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے، جبکہ پاک بحریہ فلیٹ ہیڈکوارٹر آمد پاک بحریہ کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے ایڈمرل وو شینگلی کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا۔ جس کے بعد چینی بحریہ کے سربراہ نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کو پاک بحریہ کے آپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

دوسری جانب ایڈمرل ووشنگلی نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کو سراہا، جبکہ چینی بحریہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دورے پاکستان دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close