اسلام آباد

ملک کے لیے تنقید کے بجائے خود احتسابی پر توجہ دینا ہوگی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی کی کوتاہیوں پرتنقید کے  بجائے خود احتسابی پرتوجہ دینا ہوگی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے جانیں دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں، آج یورپ اورامریکا میں 2 درجن مہاجرین چلے جائیں تو کہرام مچ جاتا ہے جب کہ پاکستان میں ایسا نہیں، ہم نے مہاجرین کو پناہ دی، ہم پرغلط الزام ہے، خطے میں کئی عشروں سے تنازعات کوبھگت رہے ہیں، سویت یونین کوافغانستان میں شکست کے بعد امریکا یہاں اسلحے کے انبار چھوڑ گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ہم بڑی تبدیلی کے مرحلے سے گزررہے ہیں، افسوس کے ساتھ صنعتی انقلاب کی دستک کواسلامی ممالک نے نہیں سمجھا، صنعتی انقلاب کی دستک کومغرب نے سمجھا اورترقی کی اوراب صنعتی انقلاب کے بعد تعلیمی انقلاب دستک دے رہا ہے جب کہ مستقبل کی سمت درست کرنے کے لیے تعلیمی انقلاب کا خیرمقدم کرنا ہوگا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ معیشیت اس ملک کی ہی بہتر ہوگی جہاں امن ہوگا، ہم امن سے ترقی کی راہوں پرگامزن ہوسکتے ہیں، پاکستان کومضبوط اوراقتصادی قوت بنانے کے لیے سب کوملنا ہوگا اورامن واستحکام کے بغیرترقی نہیں کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی کوتاہیوں پرتنقید کے  بجائے خود احتسابی پرتوجہ دینا ہوگی جب کہ ترقی یافتہ اورفلاحی ریاست کے لیے ہمیں متحد ہوکرآگے بڑھنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close