اسلام آباد
اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کا اختتام شہباز شریف اور رانا ثناء کے استعفوں پر ہوگا، فواد چوہدری
اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج مال روڈ پر احتجاج کا بڑا مرحلہ شروع ہونے والا ہے، جس کا اختتام شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں پر ہوگا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری ک کہنا تھا کہ چارسال قبل گزرگئے ماڈل ٹاؤن قتل عام کا حساب نہیں ملا، اس لئے عمران خان طاہرالقادری کےاحتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج مال روڈ پر احتجاج کا بڑا مرحلہ شروع ہونے والا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر مرکزی قائدین مال روڈ پر ہوں گے۔