اسلام آباد
وزیر اعظم زیادتی کانشانہ بننے والی بچیوں کے کیس ملٹری کورٹس بھیج دیں :عائشہ گلالئی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ زینب ، عاصمہ اور مشال کے قاتل اور شریفاں بی بی کی بے حرمتی کرنیوالے آزاد گھوم رہے ہیں،وزیر اعظم کو زیادتی کانشانہ بننے والی بچیوں کے کیسز ملٹری کورٹس کو بھیجنے چاہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عزتیں اچھالنے کاطریقہ عمران خان نے ا پنی سوشل میڈیا ٹیم کو سکھایا ،اس ٹیم نے میرے خلاف گھٹیا تاثر پھیلانے کی کوشش کی،میر ے و یڈیو بیان میں ایڈیٹنگ کرکے قوم کو گمراہ کرنےکی کوشش کی گئی۔