اسلام آباد

نوازشریف کی تصویر کی ایڈیٹنگ، پی ٹی آئی رہنما ایف آئی اے کے سامنے پیش

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے۔ پاکستان ویوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عمر ڈار وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو گئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔عمر ڈار نے مبینہ طور پر نواز شریف کی والدہ کے ساتھ تصویر کو ایڈٹ کرکے ماں کی جگہ سعودی ولی عہد کی تصویر لگادی تھی۔ ایف آئی اے نے اس الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ یہ تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھی جب نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر تھے۔تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے اپنے موقف میں کہا کہ نااہل نواز شریف کی ایک تصویر کے لیے مجھ سے دو گھنٹے تحقیقات کی گئیں، جب کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور واقعہ کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور خواجہ آصف کے خلاف کیس میں مدعی بننے پر مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک نااہل شخص کی تصویر پر بھونڈی تحقیقات کی جارہی ہیں، میرے کیس میں خود ایک ادارہ مدعی بن رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close