اسلام آباد

نامور پاکستانی سائنسدان اور حکومت پاکستان کے سابق سائنسی مشیر اشفاق احمد انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان نے پروفیسر اشفاق احمد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ تین نومبر 1930ء کو بھارتی پنجاب کے شہر گورداس پور میں پیدا ہونے والے اشفاق احمد نے پارٹیکل فزکس کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور 1960ء اور 1970ء کے عشرے میں بین الاقوامی سائنسی ادارے سرن میں بطور سینئر تحقیقی سائنسدان کے کوائنٹم الیکٹرو ڈائنامکس کے شعبے میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ اشفاق احمد نے 1950ء کی دہائی کے آخری حصے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) میں شمولیت اختیار کی اور نیوکلیئر فزکس ڈویژن کے خفیہ ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پنس ٹیک) کے ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیے۔ اس ادارے نے ہی 1971ء کی جنگ کے بعد کلینڈسٹائن پراجیکٹ کے ذریعے پہلے ایٹمی بم کا ڈیزائن تیار کیا تھا، اس پراجیکٹ میں اشفاق احمد نے فزکس اور حساب کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 1960ء کے بعد آپ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے اور آپ نے 1991 سے لے کر 2001 تک پاکستان اٹامک انرمی ایجنسی کے سربراہ کے طور پر فرائض بھی انجام دیے۔ نیوکلیئر توانائی کو پرامن مقاصد کے لے استعمال کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر آپ نے 1998ء میں عوامی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی۔ بطور ڈائریکٹر پاکستان اٹامک انرمی کمیشن آپ نے 1998ء میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close