اسلام آباد

سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے ریڈیو کو بند کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پر اسلام آباد میں قائم ’مشعال ریڈیو‘ کی نشریات بند کرکے آفس سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ حساس ادارے کی رپورٹ پر وزارت داخلہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈیو اسٹیشن کے دفتر کو سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، ساتھ ہی ریڈیو کی نشریات بند کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشعال ریڈیو امریکی ایجنسی سی آئی اے کے لیے کام کر رہا تھا اور اس نے وائس آف امریکا کی فریکوئنسی چوری کر رکھی تھی جب کہ ریڈیو کی نشریات پاک افغان بارڈر، بلوچستان، فاٹا اور بیرون ملک میں بھی جاری تھیں۔ نشریات میں پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت قرار دینے کا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close