اسلام آباد

آرمی چیف نے جمہوری عمل جاری رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے جمہوری عمل جاری رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے دھرنوں کے باوجود حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ اسلام آباد میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے حکومت گرائے جانے کی خبروں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جمہوری عمل جاری رہے گا اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اس لیے اپوزیشن جماعتوں کی محاذ آرائی اور دھرنوں کے باوجود حکومت نہیں جائے گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر کوئی گروہ بندی نہیں ہے صرف نکتہ نظر کا اختلاف ہے، میں ضمانت دیتا ہوں کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیاجائے گا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ذمہ 450 ارب روپے کے سرکاری واجبات ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کسی مخصوص گروپ کو نہیں ہوگی اس حوالے سے دنیا بھر میں اوپن ٹینڈر جاری کیا جائے گا، پی آئی اے یونین چاہے تو ہم اس کے ہاتھ پی آئی اے فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close