اسلام آباد

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سے اٹلی کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے اٹلی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صنعت و پیداوار کے شعبہ میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی سے اطالوی سفیر سٹیفا نوپو نیٹکورو نے اٹالین انڈسٹریز فیڈریشن فار ایئر اسپیس کے چیئرمین کروسٹیو کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت روز بروز ترقی کر رہی ہے اور موجودہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکسان میں سرمایہ کاری خصوصاً صنعتی شعبہ میں حکومت کے سرمایہ کاری دوست اقدامات بین الاقوامی کمیونٹی کے لیے ہیں۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے عوام کے عوام کی سطح پر رابطوں اور باہمی تجارت، پیداوار اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں اضافہ پر زور دیا۔

اطالوی سفیر نے وفاقی وزیر کو پاکستان اور اٹلی کے ان شعبوں میں دوستانہ تعلقات کے بارے میں آگاہ کیا جن سے دونوں ممالک مستفید ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close