اسلام آباد

پیمرا نے یکم رمضان سے جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگراموں پر پابندی لگادی

اسلام آباد: پیمرا نے یکم رمضان المبارک سے جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگراموں کے نشر کرنے پر پابندی لگادی۔

چیئرمین پیمرا ابصارعالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آغازسے تمثیل نگاری پر مبنی پروگرام روک دیئے جائیں گے اور ٹی وی چینلز پر جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگرام نہیں چلائے جائیں گے، خودکشی کے مناظر، زیادتی کے شکار شخص کے انٹرویوز اور تصویر دکھانے پر پابندی ہوگی جب کہ انٹرٹینمنٹ چینلز پر بھی قتل کی کوئی واردات نہیں دکھائی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے اس برائی سے جان چھڑا لیں گے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کو ایک ماہ کے لئے بند کردیا جائے گا۔

چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ٹی وی چینلز جیسے چاہیں پروگرام نشرکریں لیکن ماہ مقدس کے تقدس کا خیال رکھیں، امید ہے کہ ٹی وی چینلز ریٹنگ کے بجائے رمضان المبارک کے تقدس کا خیال رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close