اسلام آباد
میر حاصل بزنجو اور شیخ آفتاب نے وفاقی وزارء کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد : میر حاصل خان بزنجو اور شیخ آفتاب احمد نے وفاقی وزراء کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ممون حسین نے حلف لیا۔
حلف برداری کی پُروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں ارکان پارلیمنٹ، سیکریٹری کیبنٹ اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
صدر ممنون نے میر حاصل خان بزنجو اور شیخ آفتاب سے اردو میں حلف لیا، انہوں نے وفاقی وزراء کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔