طلال چوہدری کی کپتان پرشدید گولہ باری
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فیصل آباد میں لاشوں پر سیاست کی، دوبارہ لاشیں اٹھنے دیں گے نہ سیاست کرنے دیں گے۔ کپتان کے اثاثوں پر بھی سوال اٹھایا کہ آمدنی کے لحاظ سے تو آپ کو رکشے میں سفرکرنا چاہیئے۔ آج کےجلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی صورت میں سہولت کار کے طور پرعمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے جلسے کوخوب تنقید کا نشانپ بنایا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے اپنے ٹائیگرز ہی خواتین سے بدتمیزی کرتے ہیں ، اگر آج کے جلسے میں ماؤں اور بہنوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تو سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ادا کیا جائے گا۔
طلال چوہدری نے طنز کے کڑے نشتر برساتے ہوئے پیشکش کی کہ 4 ہزار اہلکار تپتی دھوپ میں جلسے کو سیکیورٹی دیں گےلیکن خان صاحب آپ جو جلسہ کرنے جا رہے ہیں وہاں کرسیاں 2 ہزار لگائی ہیں ، اگر بندے اکٹھے نہیں ہوتے تو ہمیں بتاتے ، انہی سیکیورٹی اہلکاروں کو سفید لباس میں بٹھا دیتے تو آپ کا شوق بھی پورا ہوجاتا۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے بعد ان کے پیچھے دوڑتے رہ گئے لیکن وہ سوال کا جواب دیے بغیر بھاگ گئے۔ وہ اسمبلی میں میسنے اور جلسوں میں رنگ باز نظر آتے ہیں۔ عمران خان نے 1980 سے لے کر اب تک ٹیکس گوشواروں میں جو آمدن ظاہر کی ہے اس کے مطابق تو وہ 5 مرلے کا مکان اور ایک گاڑی بھی نہ لے سکیں، انہیں تو رکشے میٕں سفر کرنا چاہیئے تھا۔ عمران خان نے مشرف دور میں کالے دھن کو سفید کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے بعد ان کےآپکے پیچھے دوڑتے رہ گئے لیکن وہ سوال کا جواب دیے بغیر بھاگ گئے۔ وہ اسمبلی میں میسنے اور جلسوں میں رنگ باز نظر آتے ہیں۔ عمران خان نے 1980 سے لے کر اب تک ٹیکس گوشواروں میں جو آمدن ظاہر کی ہے اس کے مطابق تو وہ 5 مرلے کا مکان اور ایک گاڑی بھی نہ لے سکیں، انہیں تو رکشے میٕں سفر کرنا چاہیئے تھا۔
پرانے جیالے راجہ ریاض کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پورا پنجاب جانتا ہے راجہ ریاض کیا چیز ہے عمران خان بتائیں پارٹی میں کتنے نظریاتی لوٹےشامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی سے شروع ہونےو الا سفر زوال کی طرف کیوں جا رہا ہے۔ 2013 کیطرح 2018 میں بھی آپ کو شکست ہوگی۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں نواز شریف کے والد محںت کش اور مل کے مالک تھے۔ ہزاروں