اسلام آباد

ڈرون حملے دہشتگردی کیخلاف دونوں ممالک میں تعاون کی روح کیخلاف ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا سے مسلسل انٹیلی جنس شئیرنگ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں دہشت گردوں کےخلاف خود کارروائی کریں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ڈرون حملے کے ذریعے کرم ایجنسی میں افغان مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک میں تعاون کی روح کے خلاف ہیں، امریکا سے مسلسل انٹیلی جنس شئیرنگ کامطالبہ کر رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں دہشت گردوں کےخلاف خود کارروائی کریں۔ واضح رہے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close