اسلام آباد

پاکستان کے بغیرحزب اسلامی سے 2 ماہ میں معاہدہ کرلیا، افغان سفیر

پاکستان میں افغانستان کے سفیرعمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی مدد کے بغیر حزب اسلامی سے مذاکرات کئے اور دو ماہ میں معاہدے پر پہنچ گئے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن اور مفاہمتی عمل میں اعتماد کا فقدان ہے۔

پاک افغان دوطرفہ مذاکرات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے افغان سفیر نے کہا کہ افغانستان ابھی تک اپنے مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری پر انحصار کرتا ہے، عمر زخیوال نے انکشاف کیا کہ سفیر بننے سے قبل انہوں نے پاکستان کے خفیہ دورے میں حزب اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور خفیہ طریقہ سے حزب اسلامی کے رہنماؤں کو کابل لیکر گئے، اگر پاکستان طالبان کیساتھ براہ راست بات چیت میں افغانستان کو نظرانداز کرتا ہے تو پھر شکوک و شبہات بڑھیں گے۔

دفتر خارجہ کے ڈی جی افغان ڈیسک منصور احمد خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمت کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ ہے، حال ہی میں چار ملکی مشاورتی گروپ کا اجلاس کامیاب رہا، اس موقع پر اے این پی رہنما افرا سیاب خٹک نے کہا کہ طالبان اسلام آباد اور کوئٹہ کی گلیوں میں پھر رہے ہیں، افغانستان میں غیر ملکی مداخلت بند ہونے تک معاملات میں بہتری نہیں آئیگی، پی ٹی آئی رہنما رستم شاہ مہمند نے کہا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمت کا معاملہ پیچیدہ ہو چکا، افغان مہاجرین کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close