اسلام آباد

24 منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر پابندی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک بھر کی 24 منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر پابندی لگا دی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران منرل واٹر کمپنی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل ادارے کی جانب سے فراہم کیا جانے والا پانی صحیح ہے، عدالت پی سی ایس کیو اے کی رپورٹ منگوالے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم رپورٹ منگوا لیں گے، کمپنی اس زعم میں نہ رہے کہ بڑا وکیل کرنے سے ریلیف مل جائے گا، کمپنی کے وکیل بڑی فیس لیتے ہیں لیکن بڑی فیس لے کر ریلیف لینا ان کا حق نہیں، کمپنیوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ گندہ پانی فروخت نہیں کرنا، ہمیں قوم اور بچوں کے مفاد کو دیکھنا ہے، جب تک صاف پانی کی تسلی نہ ہو فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔سپریم کورٹ نے ملک کی 24 منرل واٹر کمپنیوں کو پانی کی فروخت سے روکتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close