اسلام آباد

امریکہ اور افغانستان کی ناکامیوں پرپاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاسکتا: اعزاز چوہدری

اسلام آباد: امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ دشمن سے لڑ رہے ہیں اور ہمارے پاس اس مشترکہ نصب العین کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے تاہم پاکستان کو امریکہ اور افغانستان کی ناکامیوں پر قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاسکتا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے ساتھ ایک تفصیلی انٹرویو میںامریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہے جو براہ راست عالمی امن سے وابستہ ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امداد روکنے کے فیصلے کے باوجود پاکستان افغانستان میں امریکی فوج کی مدد جاری رکھے گا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن ردالفساد کے ذریعے چھپے ہوئے دہشتگردوں کو پیچھا کیا جارہا ہے اور بعض دہشتگردوں نے افغانستان میں پناہ لی ہے جہاں سے وہ خطے میں پاکستان اور امریکی فوج کے خلاف نئی سازش کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میںپاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ اس کی جنوبی ایشیاءکی نئی حکمت عملی کے تحت بھارت افغانستان میں مزید کردار ادا کرے تاہم اس کی بجائے بھارت نے اس ملک میں خفیہ اہلکاروں میں اضافہ کردیا ہے جسے وہ پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close