اسلام آباد

پیپلز پارٹی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا،تحریک انصاف نے مخالفت کر دی

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار  کو ہٹانے اور سانحہ چارسدہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں چوہدری نثار وزارت داخلہ کیلئے فٹ نہیں کہیں اور لگادیں، ایسے واقعات میں براہ راست ذمہ داری وزیر داخلہ کی ہے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنماءخورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کو فیصلہ کرنا ہوگا، چوہدری نثار وزارت داخلہ کیلئے فٹ نہیں، انہیں کہیں اور لگادیں۔خورشید شاہ نے سانحہ چارسدہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا، کہتے ہیں ایسے واقعات میں براہ راست ذمہ داری وزیر داخلہ کی ہے۔اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ بھی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرچکی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماءشاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کابینہ میں کون ہو، کون نہیں، وزیراعظم کا مسئلہ ہے، وزراءکو اجلاسوں میں شرکت کرکے بریفنگ دینی چاہئے، کس کو کہاں لگانا ہے، یہ اپوزیشن کا کام نہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنماءنے خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے، کسی کو بیماری پر ہٹانے کا مطالبہ درست نہیں، چوہدری نثار اپنا کام ایمانداری سے کررہے ہیں، شاہ صاحب کو چوہدری نثار کی بیماری کا خیال کرنا چاہئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close