اسلام آباد

نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل، ایک ماہ قید

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ نہال ہاشمی پانچ سال تک کسی بھی عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دے دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں دو ججز نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا جبکہ جسٹس دوست محمد خان نے اختلافی نوٹ لکھا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ فیصلے کے بعد اسلام آباد پولیس نے نہال ہاشمی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close