اسلام آباد
جنون کا نون کو انوکھا چیلنج
اسلام آباد: عمران خان نے نواز شریف کو انوکھا چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انوکھا چیلنج کر دیا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کسی گراؤنڈ میں جلسہ کریں اور میں بھی اسی گراؤنڈ میں دوسرے دن جلسہ کروں گا۔دودھ کا دوودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا کہ کس کے جلسے میں زیادہ لوگ ہیں۔اس کے علاوہ عمران خان نے مال روڈ پر ہونے والے احتجاج میں لوگوں کی تعداد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مال روڈ پر ہونے والا احتجاج ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لیے تھا اور اس کو فلاپ نہیں کہا جا سکتا۔