اسلام آباد

ایم این اے سرزمین خان کے بھائی نے پولیس اہلکار کو گولی مار دی

اسلام آباد : پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی سرزمین خان کے بھائی نے پوش سیکٹر ایف سیون میں پولیس اہلکار کو گولی مار دی ہے‘ جبکہ رکن قومی اسمبلی نے تھانہ کوہسار میں غل غپاڑہ کیا پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں محرر کو دھکے دیئے اور وزارت داخلہ جانے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگیا۔ معلومات کے مطابق سوموار کو کوہسار پولیس کو اطلاع ملی کی مقدمہ نمبر 207/14 میں ملزم شہزاد چیمہ نامزد تھا جہاں اس پر الزام تھاکہ انہوں نے 50 لاکھ کے 2 چیک دیے جو کہ مبلغ ایک کروڑ روپے کے چیک ڈس آنر ہوئے اور مقدمہ زیر دفعہ 489-F کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

دو سال مقدمہ چلنے کے بعد ملزم کی عدم گرفتاری پر پولیس نے اشتہاری قرار دے کر فائل ٹھپ کردی تھی ۔ بعد ازاں سوموار کو پولیس نے جناح سپر مارکیٹ میں چھاپہ مارا تو اس وقت اشتہاری ملزم چیمہ ہمراہ سرزمین خان رکن قومی اسمبلی ‘ ان کے بھائی زیب خان اور ان کے گن مین کے پی کے پولیس کے ملازم گلزیب خان بھی موجود تھے۔ وفاقی پولیس کے چاک و چوبند دستے میں شامل اے ایس آئی شاہد اور حوالدار آصف نے ملزم شہزاد چیمہ کو گرفتار کرنے کیلئے آگے بڑھے تو رکن قومی اسمبلی سرزمین نے حوالدار کو تھپڑ مارنے شروع کردیے اس دھکم پیل میں رکن قومی اسمبلی کے گارڈ گلزیب خان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں حوالدار اصف ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد رکن قومی اسمبلی اور ان کے گارڈ گاری میں فرار ہوئے اور ملزم شہزاد چیمہ اور سرزمین کے بھائی زیب خان مارکیٹ کے راستے فرار ہونے لگے ۔ اسی اثناء میں عام شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں ملزمان شہزاد چیمہ اور زیب خان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیاہے‘ گرفتاری کے بعد 2 گھنٹے بعد رکن قومی اسمبلی سرزمین خان تھانہ کوہسار بھائی کو چھڑانے آیا تو یہاں انہوں نے ایک مرتبہ پھر محرر سے بدتمیزی کی اور دھکے دیے۔سرزمین خان دھمکیاں دے کر کہتے ہوئے نکل گیا کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ سے بات کرتے ہیں تھانہ سے باہر نکل گیا ۔ پولیس نے چیک ڈس آنر کے بعد رکن قومی اسمبلی سرزمین خان‘ زیب خان‘ گلزیب خان اور شہزاد چیمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں کار سرکار میں مداخلت اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔ خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس بھی لے لیا ہے اور وفاقی پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان جتنے بھی بااثر ہوں فی الفور مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close