اسلام آباد
اب سپریم کورٹ ہفتہ، اتوار کو بھی کام کریگی
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ عوام کو فوری اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے کیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے اس فیصلے سے متعلق متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکمنامے کے مطابق ہفتے اور اتوار کو سپریم کورٹ کے ہر شعبے کے چار افسران دستیاب رہیں گے۔ موبائل فون بند کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔ فیصلے کے بعد حکمنامہ رجسٹرار آفس کی جانب سے عدالتی عملے کو جاری کر دیا گیا ہے۔