اسلام آباد
نہال اور طلال کے بعد دنیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی وزیرنجکاری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ پاکستان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کو عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو 7 فروری کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
اس سے قبل عدالتِ عظمیٰ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیرمملکت طلال چوہدری کو بھی 6 فروری کو طلب کررکھا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ہی رہنما سینیٹرنہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کے لئے نااہل اور ایک ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔