اسلام آباد
فنکشنل لیگ کے سابق ایم پی اے امام الدین شوقین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
اسلام آباد: مسلم لیگ فنکشنل کے سابق ایم پی اے امام الدین شوقین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے فنکشنل لیگ کے سابق ایم پی اے امام الدین شوقین نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امام الدین شوقین نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر آصف علی زرداری نے امام الدین شوقین کا خیرمقدم کیا۔