ڈاکٹرز نے نہال ہاشمی کو فٹ قرار دے دیا
اسلام آباد: پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے سپریم کورٹ سے سزیافتہ سینیٹر نہال ہاشمی کی طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا کہ سینیٹر نہال ہاشمی کو نزلہ اور بخار ہے جس کا اعلان جیل کے اسپتال میں ہی ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے لیگی رہنما نہال ہاشمی کے چیک اپ کیلئے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ نہال ہاشمی کا دل ٹھیک ہے، بلڈ پریشر بھی نارمل ہے تاہم نزلہ اور بخار کی شکایت موجود ہے جو جیل کے اسپتال میں بھی دور ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق نہال ہاشمی ذہنی دباؤ کا شکار لگ رہے ہیں۔ ڈاکٹر نے نہال ہاشمی کو ایک ہفتے تک ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پمز انتظامیہ کو خط لکھا تھا جس نہال ہاشمی کے دل کی تکلیف کے حوالے سے معائنہ کرنے کی درخواست کی تھی۔