اسلام آباد

اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن کے لیے فارم حاصل کرلیا

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اور نیب ریفرنسز میں اشتہاری ملزم اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اگلے ماہ ہونے والے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے نمائندے کے ذریعے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کا انتخاب 3 مارچ کو کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کردیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close