اسلام آباد

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ایک مرتبہ پھر دفتر خارجہ میں طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک مرتبہ پھر دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور 2 شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز ایل او سی کے نیزہ پیر، نکیال اور کریلا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور فائرنگ کے نیتجے میں 2 مقامی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور سیزفائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے مراسلے میں کہا کہ بھارت کی جانب سے رواں سال میں اب تک 190 مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 13 معصوم شہری شہید اور 65 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کرکے نیزہ پیر، نکیال اور کریلا سیکٹرز میں 2 افراد کو شہید کردیا گیا، بھارتی اشتعال انگیزی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close