اسلام آباد

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کے لئے بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے: صدر ممنون

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سرزمین کشمیر سے ابھرنے والی خالصتاً مقامی تحریک کو بدنام کرنے کے لیے بھارت ہمیشہ سے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتا آیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب دنیا کے مختلف حصوں میں سرگرم بدنام عسکریت پسندوں کو مقبوضہ کشمیر میں متحرک کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں تاکہ حقیقی تحریک آزادی کو سبوتاژ کیا جا سکے۔ یہ منصوبہ نہایت خطرناک ہے جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔

اسلام آباد میں صدرمملکت ممنون حسین کایوم کشمیرکی مرکزی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کشمیری اورپاکستانی عوام نے ا علان کیاکہ کشمیرکشمیریوں کاہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیرکے دیرینہ مسئلے کا حل ممکن ہے،اقوام متحدہ کشمیرسے متعلق اپنا وعدہ پورا کرے،انسانی حقوق کے عالمی مبصرین کےلیے کشمیرکے بند دروازے کھولے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند کرے،بھارت نہتے کشمیریوں پرآتشی اسلحے کا استعمال بند کرے،بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی بھرپورطریقے سے جاری ہے،مقبوضہ کشمیرمیں تمام سیاسی قیدیوں کورہا کیا جائے اور ان کی قیادت کوبیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیاکی انصاف پسند اقوام سے توقع ہے کشمیرکوحق خودارادیت دلانے کیلیے اثرورسوخ استعمال کریں۔صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں سے مکرگیا،بھارت کا عسکریت پسندوں کومقبوضہ کشمیرمیں متحرک کرنے کا مقصدتحریک آزادی کونقصان پہنچانا ہے،مقبوضہ کشمیرسے متعلق بھارتی منصوبہ خطرناک اورتباہ کن ہے ماضی کی طرح یہ بھارتی کوشش بھی ناکام ہوگی،کشمیرکی صورت حال کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن داو پرلگ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ودیگرذمے د ارریاستیں بھارتی مظالم کی طرف دنیاکی توجہ مبذول کروارہی ہے،دنیا کے تمام روشن خیال حلقے کشمیرکے ساتھ ہیں.

ممنون حسین نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کوان کی سرزمین سے محروم کرنے کی کوشش کی،کیا وجہ ہے اقوام متحدہ بھارت کواس کے طرزعمل سے بازرکھنے میں ناکام رہی ہے؟انصاف پسند حلقوں کودعوت دیتا ہوں آئیں کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں،کشمیرمیں مظالم پرآنکھیں بند رکھنے سے مظلوم قوم پرظلم روا رکھنے کی روایت مضبوط ہوگی،کشمیریوں میں مظالم پرآنکھیں بند رکھنے سے عالمی امن خطرے میں پڑجائے گا۔ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اعلان کرتا ہوں حکومت پاکستان اور ہماری قوم کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھے گی کشمیریوں کی تحریک دنیاکی واحد تحریک ہے جس کیخلاف جبرکا ہرحربہ استعمال کیاگیا،مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوئی،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر تقسیم ہند کا ایجنڈا نا مکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نوجوانوں پرپیلٹ گن کااستعمال کیاجارہاہے،بھارت عسکریت پسندوں کوکشمیرمیں متحرک کرنےکی کوششیں کررہاہے،نوجوانوں پرپیلٹ گن کے ا ستعمال سے ا ن کی بینائی چھین لی گئی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کئی دہائیوں سے ظلم وتشددکاشکارہیں،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوشش کررہاہے،نہتے کشمیریوں پر آتشی اسلحے کا استعمال روکا جائے کشمیری عوام نے بھارتی مظالم کا مردانہ وارمقابلہ کیا،کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔  اس موقع پر وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان،چیئرمین پارلیمانی خصوصی کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان، رکن قومی اسمبلی شفقت محمود،سینیٹر رحمن ملک، کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی اورچیئرپرسن امن و ثقافت کمیٹی حریت کانفرنس مشال ملک نے بھی خطاب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close