نیب ایگزیکٹو بورڈ نے میگا کرپشن کے دو ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا
نیب کےایگزیکٹو بورڈ نےکرپشن کے دوریفرنسز دائرکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ نیب عہدیداران نے ناجائزذرائع سے اثاثے بنانےاورعوام سےرقم اینٹھنے والوں کےخلاف ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا۔
ایگزیکٹوبورڈ کےاجلاس میں لاہورڈولپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن کا نوٹس لےلیا گیا۔ سابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے شیخ عبدالرشید اور ساتھیوں کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ملزمان پرایل ڈی اے کی اراضی کی خریدوفروخت میں ہیر پھیر اور اڑتیس پلاٹ رشتہ داروں میں بانٹنےکا الزام ہے، مضاربہ اسکینڈل کا مرکزی کردارمفتی احسان بھی نیب کے ریڈار پرآگیا۔
ملزم پر دھوکہ دہی کےذریعےعوام سےآٹھ ارب سے زائد رقم بٹورنےکا الزام ہے، ایگزیکیٹو بورڈ نےمنظور قادر کاکا کے خلاف بھی تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
ملزم پراختیارات سےتجاوز کرنے اورنہر خیام کی زمین غیر قانونی طریقےسےالاٹ کرنےکا الزام ہے، سرکاری فنڈزمیں خوردبرد کےالزام پرسابق وزیرتعلیم پختونخواہ سردارحسین بابک کےخلاف تحقیقات کا فیصلہ ہوگیا۔