اسلام آباد

کلبھوشن یادیو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کلبھوشن یادیو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک تک رسائی مانگ لی ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق پاکستان را کے ایجنٹ کلبھوشن نیٹ ورک کے دو درجن سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کرنا چاہتا ہے اس سلسلے میں پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت سے کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک تک رسائی بھی مانگ لی گئی ہے۔

دہشت گردی کے علاوہ پاکستان کے خلاف جرائم کا بھی جائزہ لیاجائے گا، پاکستان یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں بھی اٹھائے گا۔ واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو مارچ 2016 کو بلوچستان سے پکڑا گیا تھا، اس نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ’’را‘‘ کے لیے کام کرتا ہے، اس نے کراچی اور بلوچستان میں دہشتگردی اور تخریب کاری کی کئی وارداتوں کے علاوہ کالعدم تنظیموں کو کروڑوں ڈالر دینے کا بھی اعتراف کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close